ہالی ووڈ کی مشہور فلم اسٹار جوڑی انجیلینا جولی اور براڈپٹ کے درمیان 8 سال کے طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے پاگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو انجیلینا جولی اور براڈپٹ نے لاس اینجلس کی اعلیٰ کورٹ میں طلاق کے تصفیے پر دستخط کیے، تصفیے کا معاہدہ خفیہ رکھا گیا ہے۔
انجیلینا جولی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ طلاق کا تصفیہ ہوجانے پر خوش ہیں، انہوں نے تصفیے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
براڈپٹ کے نمائندے کی جانب سے فوری طور پر طلاق کے معاملے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ انجلینا جولی اور براڈ پٹ نے 2014ء میں شادی کی تھی۔ تاہم اختلافات کے باعث انجیلینا نے 2016ء میں براڈ پٹ سے علیحدگی کیلئے درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے 2019ء میں دونوں کو سنگل ڈیکلیئر کردیا تھا، دونوں 6 بچوں کے والدین ہیں۔