لاہور کے گریفن گراؤنڈ میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے ممبران کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
رپورٹس کے مطابق عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے ممبران کے لیے خصوصی استقبالیہ کا اہتمام ہوا ہے جہاں فاؤنڈیشن چیئرمین عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع عبدالعلیم خان فیملی کا ہے۔ دوسروں کی خدمت اللہ کی توفیق سے ممکن ہے۔ اپنے ممبران کی دعاؤں سے عوامی خدمات کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے۔
انہوں نے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن فیملی سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ پندرہ سال سے فاؤنڈیشن بلاتفریق خدمت خلق کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ایک پارٹی کا صدر بھی ہوں لیکن یہ خدمت سیاسی نہیں دینی فریضہ ہے۔
فاؤنڈیشن چیئرمین عبدالعلیم خان غریب عوام کی آواز بن گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ انکی فاؤنڈیشن مسائل حل کرنے کے لئے انکے گھروں کی دہلیز تک پہنچے گی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عبدالعلیم خان سیاست کرے یا نہ کرے لیکن آپ لوگوں کی خدمت ضرور کرتا رہے گا، آپ لوگ جب بھی دعا کریں عبدالعلیم خان اور ان کی فیملی کیلئے بھی دعا کیا کریں۔ انہوں نے کہا میں نے 20 سال پہلےجو محبت کا سلسلہ شروع کیا تھا وہ انشاءاللہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ پاکستان میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن واحد ادارہ ہے جو بغیر کسی فنڈنگ کے کئی بے سہارہ لوگوں کا سہارہ بنا ہوا ہے۔
سیاست نہیں خدمت عبدالعلیم خان کا عزم
— AAK Foundation (@AAK_Foundation) October 20, 2023
عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد، چئیرمین فاؤنڈیشن عبدالعلیم خان کا تقریب سے خطاب
#aak_foundation #apnaghar #kafalatprogram pic.twitter.com/6z6unR7P0E
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی ہر مشکل میں یہ آپ کا بھائی ہمیشہ آپ کیساتھ کھڑا رہے گا، عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کا جیسے آپ کا خیال رکھتی ہے اب انشاءاللہ یہ ادارے کا دائرہ وسیع کریں گے۔
چیئرمین فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ دوسروں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ممکن ہےلاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی خدمت خلق کا کام جاری ہےکراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پنجاب کے تمام شہروں میں منصوبے جاری ہیں ممبران کی دعاؤں سے عوامی خدمات کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے۔
عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد، چئیرمین فاؤنڈیشن عبدالعلیم خان کا تقریب سے خطاب #AAK4Humanity #AAK_Foundation pic.twitter.com/eX6MMOSFjn
— AAK Foundation (@AAK_Foundation) October 20, 2023
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ دو مرتبہ حکومت میں رہا میاں میر ہسپتال بنایا اورکچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا واٹر فلٹریشن پلانٹس اور فری ڈسپنسریاں غریبوں کی امداد کے منصوبے شامل ہیں۔کفالت پروگرام بھی پروگرام میں شامل ہے دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے ملکی و عوامی خدمت کی مزید توفیق دے،۔
چیئرمین عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے فاؤنڈیشن کی استقبالیہ تقریب میں شریک خاندانوں کا اظہار تشکر کیا۔