بین الاقوامی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آخری روزانتہائی مندی کا رجحان رہا ۔اورامریکی ، یورپی ، فرینکفرٹ ، پیرس ،ٹوکیو، شنگھائی اور ہانگ کانگ میں مارکیٹس2سے 9 فیصد تک گر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کےمرکزی بینک کی جانب سے افراط زر کی شرح بدستور بلند رہنے کے حوالے سے بیان کے بعد وال سٹریٹ سٹاک مارکیٹس گراوٹ کی لپیٹ میں آگئی ۔
یہ بھی پڑھیں :۔ سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی،100 انڈیکس 50731 پوائنٹس پربند
رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکا میں وال سٹریٹ کے ڈو جونز انڈکس میں 0.8 فیصد جبکہ ایس اینڈ پی 500 انڈکس میں 0.9 فیصد کمی آئی دوسری طرف ناسداک انڈکس کے شیئرز بھی 0.1 فیصد سلپ کر گئے ۔
امریکی کمپنیوںمیں ٹیسلا کی شیئر پرائس میں 9.3 فیصد کمی آئی تاہم سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کےشیئرز کی قیمت میں 16 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یورپی سائیڈ پر ایف ٹی ایس سی 100 انڈکس 1.2 فیصد،فرینکفرٹ ڈی اے ایکس انڈکس 0.3 فیصد اور پیرس سی اے سی 40 انڈکس 0.6 فیصد تک ڈائون ہوئے۔
اسی طرح ایشیائی پیسیفک سٹاک مارکیٹس میں مرکزی ٹوکیو نکی 225 انڈکس ،شنگھائی کمپوزٹ 1.7 فیصد جبکہ ہانگ کانگ انڈکس 2.5 فیصد گراوٹ کے شکار رہے۔





















