جنوبی افریقا کیخلاف کلین سوئپ فتح پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ ٹیم گیم کی بہترین مثال ہے۔ قوم کو اسی قسم کی پرفارمنس کی توقع ہوتی ہے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے کہا کہ بطورٹیم ہمارا یقین ہے کہ محنت کرو اورنتیجہ اللہ پرچھوڑدو، یہ لمحہ ہمیشہ قابل فخرہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
اتوار کو کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 اوورز میں 271 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے بعد جنوبی افریقی سرزمین پر بھی ون ڈے سیریز اپنے نام کی۔ رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بن گئے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقی کیخلاف سیریز جیتنے سے قبل رضوان کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیتی تھی۔






















