پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا، اماراتی درہم مزید 15 پیسے مہنگا ہوکر 75.69 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر میں اماراتی درہم کے مقابلے میں 1.44 روپے بہتری آئی تھی۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.21 درہم ملیں گے۔
بھارتی کرنسی میں بہتری کے بعد یو اے ای درہم 22.55 روپے کا ہوگیا جبکہ بنگلہ دیشی کرنسی میں درہم 29.89 ٹکے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1.48 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278.81 روپے پر پہنچ گئی۔