دبئی میں سونے کی قیمت میں فی گرام نرخ 0.25 درہم کمی ہوگئی، جس کے بعد فی گرام سونا بلند ترین سطح سے نیچے آگیا۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی فی گرام قیمت میں 10.75 درہم اضافہ ہوا تھا، پیر کو فی گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 درہم کی کمی ہوئی تھی تاہم منگل کو ایک بار پھر 1.25 درہم اضافہ ہوگیا تھا جبکہ بدھ 18 اکتوبر کو فی گرام سونا 3.5 درہم اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 237 درہم پر پہنچ گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 19 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 0.25 درہم کی کمی ہوئی، جس کے بعد نرخ 236.75 درہم پر آگئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 0.25 کی کمی ہوئی اور قیمت 219.25 درہم پر آگئے۔
واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا 200 روپے فی تولہ سستا ہوا۔