سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے عدالتی سال کا آغاز آج ( پیر ) سے ہوگا۔
عدالت عظمیٰ کے نئے عدالتی سال کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہوگا جس میں سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز شریک ہوں گے۔
اٹارنی جنرل پاکستان، سینئر وکلاء اور لاء افسران بھی فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین بارکونسل اور صدر سپریم کورٹ بار بھی خطاب کریں گے۔