دبئی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی گرام نرخ 3.5 درہم اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 237 درہم پر پہنچ گئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی فی گرام قیمت میں 10.75 درہم اضافہ ہوا تھا، پیر کو فی گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 درہم کی کمی ہوئی تھی تاہم منگل کو ایک بار پھر 1.25 درہم اضافہ ہوگیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 18 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت مزید 3.5 درہم اضافے سے 237 درہم پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 3.25 درہم کا اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 219.50 درہم پر آگئے۔
متحدہ عرب امارات میں سونے کے 10 گرام نرخ 35 درہم اضافے سے 2 ہزار 370 روپے پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان تھا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے 1959 ڈالر تک پہنچ گیا۔
پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں 6 ہزار 400 روپے کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئے۔