فرانس کے وزیراعظم مشیل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرلی گئی۔
پانچ سو چوہترمیں سےتین سو اکتیس ارکان نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیا،انتہائی دائیں بازو کی رہنما میرین لی نےصدرسےمستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،صدرمیکرون آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
وزیراعظم بارنیئر نےاسمبلی سے منظوری کے بغیر خصوصی اختیار کے تحت بجٹ نافد کیا تھا،اپوزیشن کا کہنا ہےکہ بارنیئر بجٹ سے متعلق ہمارے مطالبات سننے میں ناکام رہے۔ سربراہ نیشنل ریلی پارٹی میرین لی پین نے کہا کہ بارنیئر کو فارغ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔