امریکی عدالت نے ایک بار پھر ارب پتی ایلون مسک کی تنخواہ کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او کے طور پر ایلون مسک کی تنخواہ 303 ملین اسٹاک شیئرز سالانہ مقرر ہوئی تھی جس کی موجودہ مالیت 101 ارب ڈالر ہے۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تنخواہ کی منظوری دینے کے باوجود شیئر ہولڈرز نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ تنخواہ کی مد میں اتنی بڑی رقم سی ای او کو دینے کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے ساتھ نا انصافی ہے۔