وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے معاون خصوصی اور بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال اعظم کو عہدے سے برطرف کردیا۔
اسلام آباد ڈی چوک مارچ کے بعد وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کابینہ سے معاون خصوصی مشال اعظم کو عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے سیکرٹری ایڈمنسٹرشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلے میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ معاون خصوصی مشال اعظم کو کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔ اس سے پہلے بھی مشال اعظم کو عہدے سے برطرف کیا جاچکا ہے۔