احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فنڈزدستیاب ہوں گےتوترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمدمیں رکاوٹ نہیں آئےگی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) 25-2024کی پہلی سہ ماہی میں پیشرفت کاجائزہ لیاگیا ہے۔
احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے، پہلی سہ ماہی کیلئے 155 ارب کے فنڈز کی منظوری دی گئی، وزیر منصوبہ بندی نے ترقیاتی فنڈز کو مؤثر طریقےسےاستعمال کرنےکی ہدایت جاری کی ہے،احسن اقبال نےخصوصاجاری منصوبوں کوبروقت مکمل کرنےکی اہمیت پرزور دیا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہےکہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کی گنجائش نہیں ہے، منصوبوں کی تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی،ان منصوبوں کودرکارفنڈزفراہم کیے جائیں تاکہ تاخیر سے بچا جاسکے، فنڈزدستیاب ہوں گےتوترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمدمیں رکاوٹ نہیں آئےگی،رقم احتیاط سےخرچ کی جائے تاکہ ترقی کےزیادہ سےزیادہ اثرات حاصل ہوں۔
اجلاس میں اساتذہ کی تربیت کےادارے کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا تعلیمی اصلاحات اور آئندہ چیلنجز کیلئے جامع حکمت عملی پرغور کیا گیا ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اساتذہ کوعلم کے منتظمین کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، علم کےساتھ مستقبل کے رہنماؤں کی تربیت بھی کرتے ہیں،18 لاکھ اساتذہ کو جدید تعلیمی چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئےتیارکرنےپرزور دیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بتایا گیا ہے کہ بڑھتی آبادی کی ضروریات کیلئے 10 لاکھ نئے اساتذہ کی ضرورت ہے، احسن اقبال نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تربیتی پروگرامز کی اہمیت پر زور دیا ہے۔