گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹوشہید نےپیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور سے رکھی ہے، ہم نے محترمہ بینظیربھٹوشہید کےبیٹےکو وزیر اعظم بنانا ہے۔
لاہورمیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہےکہ گلی محلوں میں جاکر پیپلز پارٹی کی نمائندگی کروں، ہم نے پرانی باتیں چھوڑنی ہیں اور محنت کرنی ہے، ذوالفقارعلی بھٹوشہید نےپیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور سے رکھی ہے، ہم نے اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا ہے، ہم نے بھٹو شہید کا مشن جاری رکھنا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ہر گھر میں ہم نے پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچانا ہے، جو ناراض ساتھی ہیں انہیں باہر نکالنا ہے، ہم نے محترمہ بینظیربھٹوشہید کےبیٹےکو وزیر اعظم بنانا ہے، گورنر ہاؤس پیپلزپارٹی کا دفتر ہے جب مرضی آپ آسکتے ہیں، عام عوام کیلئے بھی گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔
سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جو سمجھتا ہےکہ پیپلزپارٹی کےورکرکے پیچھے کوئی نہیں ہے، پیپلزپارٹی کےورکرکوکانٹا بعد میں چھبےگا پہلے مجھے محسوس ہوگا، جو لوگ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کمزورہوگئی ہے انہیں 30 نومبرکو پتہ چل جائیگا، تیس نومبرکے پروگرام میں شامل ہوکربتاناہے کہ پیپلزپارٹی زندہ ہے۔