لاہور میں پی ٹی آئی کے قافلے کی اسلام آباد روانگی کے پیش نظر لاہور پولیس نے رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ روڈ کو بھجوادیا۔
مراسلے میں کہاگیا ہےکہ شرپسند عناصر امن و امان خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے،رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔لاہورپولیس کو خدشات ہیں کہ پی ٹی آئی اسلام آباد روانگی سے قبل احتجاج بھی کر سکتی ہے۔
دوسری جانب وزیرآبادچناب ٹول پلازہ کےمقام پر جی ٹی روڈ کو بندکردیا گیا،چناب ٹول پلازہ کنٹینر رکھ کر دونوں اطراف سے بند کیا گیا،اسلام آباد جانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کو جزوی بند کردیا گیا۔
احتجاج کےپیش نظر اسلام آبادریڈزون کومکمل طورپرسیل کیا جائےگا،جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ، 22 سو مزید کنٹینرز اسلام آباد میں پہنچا دیئےگئے،اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیےاضافی نفری بھی طلب کرلی گئی۔