اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نےاحتجاج کےحوالے سےتھانہ آئی نائن میں درج مقدمےمیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکواشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کردیا۔
تحریری حکم انسداد دہشت گردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرا نےجاری کیا،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پورکو اشتہاری قراردینے کے بعدکیس دیگرملزمان سے الگ کردیا گیا ہے۔ملزمان راجہ راشد حفیظ،واثق قیوم،راجہ خرم نواز،فیصل جاوید،عمرتنویرکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔
فیصلےمیں لکھا گیاکہ تمام غیرحاضرملزمان کےوکلا سردارمصروف،مرتضٰی طوری اورزاہد بشیر ڈار نے حاضری سےاستثنٰی کی درخواست دائرکی،تمام غیرحاضرملزمان کی حاضری سےمعافی کی درخوست مسترد جبکہ اُن کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیےجاتے ہیں،کیس کی مزید سماعت اٹھائیس نومبر تک ملتوی کردی گئی۔