نیوزی لینڈکے شہر آکلینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئےمنعقد ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔
ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا،خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی۔
ووٹنگ شروع ہونےسے پیلےدعائیہ تقریب،خالصتان کے قیام کیلئے دعائیں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کی خالصتان کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
ووٹ ڈالنے والوں میں ہر عمر کے افراد شامل، خواتین اور معمر افراد نے بھی قطار میں کھڑے باری کا انتظار کیا۔