دبئی میں سونے کی قیمت میں کئی روز کے اضافے کے بعد کمی ہوگئی، فی گرام نرخ 2 درہم گر گئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے میں سونے کی فی گرام قیمت میں 10.75 درہم اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 234.25 درہم پر پہنچ گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق 16 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 2 درہم کمی سے 232.25 درہم پر آگئی۔
دبئی میں سونے کی فی گرام قیمت میں گزشتہ ہفتے 10.75 درہم کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا جس کے بعد نرخ 223.50 درہم سے 234.25 درہم تک جاپہنچے تھے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 1.75 درہم کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 215.00 درہم پر آگئے۔