رواں سال کا آخری سپر مون ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات شہاب ثاقب کی بارش کے ساتھ یادگار منظر پیش کرے گا۔
امریکن میٹیورسوسائٹی کےمطابق ہفتے کی رات دو بج کر انتیس منٹ پر چاند اپنے جوبن پر ہوگا۔ اس دوران چاند زمین سے دو لاکھ پچیس ہزار میل کی دوری پر ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق سپر مون کے دوران شہاب ثاقب بھی کثیر تعداد میں گریں گے جس سے سپر مون کا نظارہ یادگار ہونے کا امکان ہے۔