لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں الیکٹرک بسوں کی خریداری آخری مراحل میں داخل ہوگئی،لاہور میں پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا سٹیٹ آف دی آرٹ گرین بس ڈپو بنے گا۔
پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ "ویکل ٹیسٹنگ لیبارٹری" کےقیام کیلئےتیاری آخری مراحل میں ہے،شہری اپنے فون سے 15 اور ایکسٹیشن نمبر6 ملا کر ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کےبارےمیں شکایت سے آگاہ کر سکیں گے
اسموگ کےتدارک کیلئےتمام اضلاع میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں کےخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے جرمانےمیں اضافہ کردیاگیا،دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو پہلی بار 2 ہزارجبکہ پھر ہر بار 4 ہزار جرمانہ کیا جائیگا۔
مال بردارگاڑیوں کےمقررہ حدسےزائد وزن لوڈ کرنےپرسخت کارروائی کی جائیگی،موٹرسائیکل کو غیرقانونی طور پر سواری یا لوڈر رکشہ بناناسنگین جرم ہے،اسموگ کے تدارک اورسڑکوں کوٹوٹ پھوٹ سے بچانےکیلئے ہرضروری قدم اٹھایا جائیگا۔