پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے 20 سال کی عمر میں پہلی شادی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نادیہ خان نے ایک شومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں پہلی شادی کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی،انھیں اپنےماضی کے فیصلے پرافسوس ہے،یہ فیصلہ اپنے خاندان کے مشورے کو نظر انداز کر کے کیا، جو ان کے شادی کے حق میں نہیں تھے اورچاہتے تھے کہ وہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں۔
نادیہ خان نے اس موقع پرکہا،میرے معاملے میں،میں نے خود اپنی زندگی کو مشکل میں ڈال دیا کیونکہ میرے خاندان کے کسی فرد نےمجھے اس فیصلے کے حق میں نہیں تھا،
اپنی گفتگو کے دوران نادیہ خان نے یہ بھی بتایا کہ وہ پاکستان سے ایک سادہ گریجویٹ ہیں اور انہیں دبئی میں معقول ملازمت حاصل کرنے میں کافی مشکلات پیش آئیں۔ انہوں نے ابتدائی طور پر کم اجرت والی نوکری قبول کی،جو اس وقت انہیں کافی محسوس ہوئی، مگر اب وہ اس پر افسوس کرتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی کہانی کےذریعے نوجوان بچوں کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں اور پھر شادی کا فیصلہ کریں،تاکہ آپ کی زندگی میں کم سے کم مسائل آئیں۔