پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے نئے میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔
ہنی سنگھ نے اپنے نئے البم "گلوری" سے گانے "جٹ محکمہ" کا ٹیزر جاری کر دیا ہے، جس میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی شاندار انٹری نے شائقین کو حیران کر دیا۔
ٹیزر میں مہوش حیات کو کالے رنگ کے لباس میں ہنی سنگھ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کا یہ انداز مشہور سیریز "پیکی بلائنڈرز" کی طرح محسوس ہو رہا ہے، جس سے ٹییزر کو ایک منفرد ڈرامائی رنگ دیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
ہنی سنگھ اور ٹی سیریز نے انسٹاگرام پر اس ٹییزر کو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ "جٹ محکمہ" کا مکمل ویڈیو 8 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ مہوش حیات نے بھی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ اب مزید انتظار نہیں ہو رہا۔