قومی اسمبلی سے منظور ہونے والےآرمی ایکٹ ترمیمی بل کی تفصیلات منظرعام پرآگئی ہیں۔
قومی اسمبلی نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا، ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اور آرمی ایکٹ کی ترمیم کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
پاس ہونے والے نئے ترمیمی ایکٹ کے مطابق سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی سروسز چیفس کو توسیع کی مدت بھی 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی، سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کیلئے 64 سال عمر کی حد بھی ختم کر دی گئی، سروسز چیفس کی توسیع کے دوران رینک کی مدت یا عمر کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔