ورلڈکینسرڈے کےموقع پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز کیڈٹ کالج تربت میں خواتین کےلیےبریسٹ کینسر جیسی مہلک اورموذی مرض سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
تربت شہرمیں اس مرض کی آگاہی کے لیے مختلف جگہوں پر پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے،تاکہ لوگوں میں شعورپیدا کیا جاسکے۔
کنونشن میں مختلف کالجز کی طالبات نے شرکت کی،جس میں بریسٹ کینسر سے متعلق سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا، اوراس موذی مرض کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
تربت شہر میں یہ کنونشن خواتین کی صحت اور موذی امراض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔