رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملکی برآمدات میں 13.45 فیصد اضافہ ہواہے جس کے بعد مجموعی حجم دس ارب 88 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ پانچ اعشاریہ ایک نو فیصد کم ہو کر تقریباً چھ ارب ستانوے کروڑ ڈالر رہا ۔ گزشتہ مالی جولائی تا ستمبر برآمدات کا حجم نو ارب انسٹھ کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ سات ارب انتالیس کروڑ ڈالر رہا تھا ۔ اکتوبر میں برآمدات دس اعشاریہ چھ چار فیصد بڑھ کر دو ارب ستانوے کروڑڈالر تک پہنچ گئیں ۔ گزشتہ سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم دو ارب انہتر کروڑ ڈالر تھا ۔ ستمبرکی نسبت اکتوبر میں برآمدات چار اعشاریہ نوصفر فیصد اضافہ ہوا ۔