قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی عادل خان بازئی کے نااہلی ریفرنس پر جلد فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط لکھ دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نےآرٹیکل 63 اےکےتحت عادل بازئی کو نااہل کرنے کا ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا، قومی اسمبلی نےعادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے ، عادل بازئی آزادحیثیت سےاین اے 262 سےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، کامیابی کےبعدعادل بازئی نے مسلم لیگ(ن)کاحلف نامہ جمع کراکرشمولیت اختیارکی تھی۔
عادل بازئی نےپارٹی قیادت کی ہدایات کےبرعکس بجٹ اور 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ نہیں دیا تھا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اس سے پہلے بھی دو خطوط الیکشن کمیشن کو لکھ چکا ہے ۔تیسراخط آج ایڈوائزرقانون سازی محمد مشتاق کی جانب سےسیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا۔