تجارتی خسارے میں کمی اور کرنٹ اکاونٹ سر پلس ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے جس کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تقریبا برابر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہونے کے بعد 278 روپے کی سطح سے نیچے آ گیا ، آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 ، 15 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 70 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 5 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 90 پیسے پر آ گیاہے ۔
ماہرین کا کہناہے کہ تجارتی خسارے میں کمی اور کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہونے سے روپیہ تگڑا ہوا۔