پاک سعودی بھاری سرمایہ کاری کا روڈ میپ طے کر لیا گیا اور ایم او یوز پرجلد عملی پیشرفت متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق وفاقی وزراء سعودی حکام سے معاہدوں کو عملی شکل دینے کیلئے سرگرم ہیں اور اسی سلسلے میں سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے سرمایہ کاری کا ریاض میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں سعودی وزیر خالد بن عبدالعزیز اور وفاقی وزراء عبدالعلیم خان و مصدق ملک شریک ہوئے ۔
سرمایہ کاری کیلئے وزراء کے درمیان فالواپ جاری رکھنے اور کام کی رفتار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کےایم اویوز اورمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےمعاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیزالفالح نے وفاقی وزراء کا سعودی عرب میں خیرمقدم کیا ۔
سعودی وزیرسرمایہ کاری نے وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ کو سعودی عرب ایکسپومیں شرکت کی دعوت دی جبکہ خالد بن عبدالعزیزالفالح نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئےاہم شعبوں کی ترجیحی فہرست کےمطابق عملدرآمدیقینی بنائےگا،سعودی سرمایہ کاروں کوہر طرح کی سہولت کی فراہمی یقینی بنائیں گے،سرمایہ کاری کےامورکوآگےبڑھا کرپاک سعودی تعلقات کومزید مضبوط کرنا ہے۔