انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد اکیاون لاکھ باون ہزار سے تجاوز کر گئی، گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد میں اٹھہتر فیصد اضافہ ہوا۔
ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں انکم ٹیکس گوشوارے بائیس لاکھ باسٹھ ہزار سے زائد بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ سال اکتیس اکتوبر تک اٹھائیس لاکھ نوےہزار نوسوچوالیس گوشوارے داخل کیے گئے تھے۔ رواں سال گوشواروں کے ساتھ جمع شدہ ٹیکس میں بھی چوہتر فیصد یعنی پچپن ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس سے کل جمع شدہ ٹیکس ایک سو تیس ارب ساٹھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ سال اسی مدت میں پچھتر ارب چودہ کروڑ روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔ ایف بی آر کےمطابق،سال دوہزار چوبیس میں بیس لاکھ سات ہزار سے زائد افراد نے قابل ٹیکس آمدنی صفر ظاہر کی ہے، جو مجموعی گوشواروں کا انتالیس فیصد بنتا ہے۔
جولائی دوہزارتئیس سے اب تک تیرہ لاکھ آٹھ ہزار ایک سو بیاسی نئےفائلرز بنے ہیں،جبکہ جولائی دوہزار چوبیس سے چھ لاکھ اکتیس ہزار سات سو تیرہ افراد نے نئی رجسٹریشن کرائی ہے۔