مظفر آباد آزاد کشمیرمیں یوم تاسیس آزاد کشمیر کے سلسلہ میں اکتوبر 1947 کے شہدا کشمیر کی یاد میں منعقد کی گئی۔
دعائیہ تقریب میں علماء اکرام،مدارس دینیہ کےطلبہ اورسیاسی،سماجی شخصیات نےشرکت کی،مختلف مکاتب فکر کے علما نے کہا کہ شہداء کی یاد اس بات کا تقاضا کرتی ہےکہ ان کےطرززندگی کو جوانوں اور نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سابق وزیرحکومت آزادکشمیر ڈاکٹر مصطفی بشیر نےکہاعلما ہی ملک کی نظریاتی اساس کے علمبردار ہیں اورنظریاتی اساس کے بغیر کوئی قوم متحد نہیں رہ سکتی۔
سابق چیئرمین وزیر اعظم معائینہ کمیشن زاھد امین نےکہا باطل قوتوں نے تاریخ میں ہمیشہ شہداء کی یاد اور قربانیوں کو مٹانےکی کوشش کی ہے۔
خطیب جامع مسجدچھتر مولانا عارف چشتی نےکہا کلاس جہاد آزادی مسجد اور خانقاہ سے شروع ھوئی اورھم أزادی کا سانس لے رھے ہیں۔
وویمن ایسوسی ایشن آزاد کشمیرصدر سائرہ چشتی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کشمیرکی محافظ ہے،ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں،تقریب میں شہدا کشمیر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔