آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظرنان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا عندیہ دیدیا۔ نان بائیوں نے حکومت سے آٹے کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے صدرآفتاب گل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ آٹے و فائن کی موجودہ قیمت برقرار رکھی جائے،قیمتیں برقرار نہ رہیں تونان روٹی کی قیمت بھی بڑھا دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ قیمتیں مستحکم نہ ہوئیں تو روٹی کی قیمت بیس روپےکردیں گےنان روٹی ایسوسی ایشن نے سوئی ناردرن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافےکو بھی مسترد کردیا ہے۔