پاکستان تحریک انصاف کی رکن ایوان بالا ثانیہ نشتر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئیں۔
ذرائع سینیٹر ثانیہ نشتر نے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا، ثانیہ نشتر 2021ء میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا، ثانیہ نشتر نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بجھوادیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق استعفیٰ موصول ہوگیا،منظوری کا عمل شروع کردیا، قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد استعفی منظور ہوگا۔