سیکیورٹی فورسز کی تربت میں کامیاب کارروائی کے دوران بلوچستان لبریشن آرمی عبدالمجید بریگیڈ کا سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے خلاف انٹیلینجس بیناد پر آپریشن کیا جس کے دوران عبدالمجید بریگیڈ کا اہم سرغنہ صدام حسین مسلم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد صدام ، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا۔
فورسز کے آپریشن کے دوران صدام حسین کے ساتھ مارے جانے والے اس کے ساتھی کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی ہے۔
آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ہلاک دہشتگرد صدام حسین 2008 میں بلوچ لبریشن فرنٹ کا حصہ بنا جبکہ اس کے خلاف گوادر اور تربت میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں اور وہ ضلع کیچ میں تخریب کاری کے متعدد سیل بھی چلا رہا تھا۔