مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان ق لیگ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر امجد کو ونگز متحرک بنانے اور بیرون ملک پارٹی کی تنظیم نو کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر محمد امجد کو ناراض ساتھیوں کو منانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے بہتر بنائیں۔ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی آپس میں قریبی روابط ہونے چاہیں،اس سے سیاسی استحکام میں مدد ملے گی۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے، سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ بطورچیف آرگنائزر تقرری اورچوہدری شجاعت حسین کا اعتماد میرے لیے اعزاز ہے۔