صدر استحکام پاکستان پارٹی کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اورضلعی صدور کا اجلاس ہوا، پارٹی سربراہ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چھبیس ویں آئینی ترمیم کی کامیابی سے اچھا پیغام گیا پارٹی کی مضبوطی اور ملکی استحکام کیلئے آئندہ بھی بھرپور کردارادا کرتے رہیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے کہااستحکام پاکستان پارٹی نے آئینی ترمیم میں قومی اسمبلی میں کلیدی کردار ادا کیا۔چھبیس ویں آئینی ترمیم کی کامیابی سے اچھا پیغام گیا، مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی اور ملکی استحکام کیلئے آئندہ بھی بھرپور کردارادا کرتے رہیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ ملکی استحکام ناگزیر ہے، ہرمحب وطن افواج پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دے رہا ہے۔وفاق کی طرح پنجاب میں بھی استحکام پاکستان پارٹی حکومت میں حصہ لے گی۔ عبدالعلیم خان کاکہناتھا لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہر شہر میں حصہ لے گی، ضلعی سطح پرتیاری کریں۔