نئے چیف جسٹس کی تقرری کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کی بھی تشکیل نو کردی گئی۔
چیف جسٹس سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے، جسٹس یحییٰ آفریدی اس سے قبل سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ نہیں تھے۔
دو سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ہوں گے، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان میں سے دو سینئر ترین جج بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔
اس سے قبل جسٹس منیب اختر دوبارہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں شامل کرلیے گئے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی نئی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر اب کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں 28 اکتوبر کو فل کورٹ اجلاس ہونےکا امکان ۔ نئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی پہلے ورکنگ ڈے پر فل کورٹ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس پیر کو مقدمات کی سماعت سے پہلے ہو گا۔ اجلاس کے حوالے سے کوئی باضابطہ ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا۔