بہاولپور کے شیر باغ چڑیا گھر میں پیدا ہونے والی نومولود شیرنی ریٹا بیماری کے باعث ہلاک ہوگئی، ریٹا کوایک ماہ قبل افریقن شیرنی نے جنم دیا تھا۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نومولود شیرنی ریٹا پیدائش کے وقت صحتمند تھی جسے شیرنی کے وحشیانہ رویے کے باعث ماں سے الگ رکھ کر ہینڈ فیڈ کیا جارہا تھا۔
دوہفتے قبل ریٹا ڈائیریا کا شکار ہوئی جس سے اسکی حالت بگڑتی چلی گئی۔
وائلڈ لائف محکمہ کے ڈاکٹرز کی جانب سے ریٹا کا علاج بھی کیا گیا مگر وہ لاغر ہوتی چلی گئی اور جانبر نا ہو سکی ۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ننھی شیرنی کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے جسکے بعد اسکی موت کا تصل تعین کیا جاسکے گا۔