آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان ایئرفورس کی فضائی مشق انڈس شیلڈ دو ہزار چوبیس کا مشاہدہ کریں گے ۔
پاکستان ایئر فورس کی کثیر القومی فضائی مشق انڈس شیلڈ میں ترکیہ،سعودی عرب اور مصر سمیت دیگر اہم ممالک کی فضائی افواج شریک ہیں،مشق کا بنیادی مقصد حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھاناہے فوجی تعاون کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
انڈس شیلڈ مشق علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم اور اتحادی ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنل تیاری کو فروغ دینے میں کردار کو اُجاگر کرتی ہے یہ جدید حکمت عملی کی نمائش اور شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے ۔