پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹرمینوفیکچررملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کمپنی نے مالی سال 2024 کے دوران 10.64 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا ہے جو سال بہ سال تقریبا 167 فیصد اضافہ ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےمطابق ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے 2023میں 4 ارب روپےکی مجموعی آمدنی درج کی ہے،بورڈ آف ڈائریکٹرز اورشیئر ہولڈرز نےملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کوملت ایکوئپمنٹ لمیٹڈ میں ضم کرنےکی اسکیم کی منظوری دی ہےجبکہ لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کا عمل جاری ہے۔
ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے مالی سال 2024 میں فی حصص آمدنی 55.46 روپے رہی جبکہ اس کے مدمقابل پچھلے سال فی حصص آمدنی 18.53 روپے تھی،ملت ٹریکٹرز کی آمدنی صارفین کے ساتھ معاہدوں کے باعث 95.02 ارب روپے ہوگئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 47.14 ارب روپے تھی۔
عارف حبیب لمیٹڈ کےمطابق اس اضافے کی وجہ حجم کی فروخت میں سال بہ سال 62 فیصد کا اضافہ ہے جو 30 ہزار یونٹس تک پہنچ گیا ہے۔
کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال 2024ء میں 130 فیصد اضافے کےساتھ 23.97 ارب روپے رہا جبکہ مالی سال 2023ء میں یہ 10.40 ارب روپے تھا۔
ملت ٹریکٹرزکی آپریٹنگ لاگت مالی سال 2024ء میں 5.36 ارب روپےرہی جو مالی سال 2023ء کے 3.28 ارب روپے کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال 2024ء میں فنانس لاگت کم ہوکر 1.38 ارب روپے رہ گئی جوگزشتہ سال کے 1.65 ارب روپے سے 16فیصد کم ہے۔
ملت ٹریکٹرزکا قبل از ٹیکس منافع مالی سال 2024ء میں 17.99 ارب روپےرہا جو سالانہ 210 فیصد اضافہ ہے۔
ایس آئی ایف سی کی حمایت ملت ٹریکٹرز جیسے اداروں کی کامیابیوں کے ذریعے معیشت میں مثبت تبدیلیوں کا موجب بن سکتی ہے۔