مقبوضہ کشمیر میں سانحہ بیجبہاڑہ کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کےاہلکاروں نے 22اکتوبر 1993کو50سےزائد بےگناہ کشمیریوں کوشہیدکردیا تھا،بھارتی افواج نےضلع اسلام آبادکےعلاقےبیجبہاڑہ میں مظاہرین پر اندھا دھندفائرنگ کر دی تھی۔
مظاہرین درگاہ حضرت بل کےبھارتی فوج کےمحاصرے کےخلاف پرامن احتجاج کررہے تھے،کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زور دیا ہے۔
مودی راج میں کشمیری طلبا پربھارت کی زمین تنگ کردی گئی،راجھستان میں یونیورسٹی سے 35کشمیری طلبامعطل کردیاگیا،طلبا میواڑیونیورسٹی میں ادارےکی امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج میں شامل تھے۔
جموں وکشمیرسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کاکہنا ہےکہ واقعے نےبھارتی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم کشمیری طلباء کےساتھ روارکھےجانےوالےسلوک پرتشویش پیدا کردی ہے،بھارتی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم کشمیری طلبا ء کےحقوق چھینےجارہے ہیں،بھارت چند ٹکوں کےعوض ہماری حب الوطنی نہیں خریدسکتا۔