سپریم کورٹ آف پاکستان نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دیں۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ پُرسکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ عدلیہ کے چالیس فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل ہوں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس میں آئینی سوال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بینچ سنیں گے۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس اہم ہے جسے آئینی بینچ ہی سنے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آئینی بینچز بنیں گے اور وہی تعین کریں گے۔
واضح رہے کہ وزارتِ پیٹرولیم کے 7 ملازمین نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔