لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپر آگیا۔
لاہورکاایئرکوالٹی انڈکس خطرناک حدتک بڑھ گیا،شہرکامجموعی ائرکوالٹی انڈکس406ریکارڈ کیا جارہا ہے
فضامیں کیمیائی مادوں کی تعداد عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز سے 56 گنا زائد ہے،فضا میں سلفیٹ، نائٹریٹ، کاربن سمیت مختلف دھاتیں شامل ہیں۔
بین الاقوامی ایئرمانیٹرزکا کہنا ہےکہ والٹن اوراطراف کےعلاقےسب سےآلودہ،انڈکس844ریکارڈ کیا جارہا ہے، ڈیفنس فیز8 اوراطراف کی آبادیوں میں ایئرکوالٹی انڈکس624،فیروزپورروڈ،گلبرگ اوراطراف کےعلاقوں میں447 ،ٹھوکرنیازبیگ 386،واپڈا ٹاون378،جوہرٹاون343ریکارڈ کیا جارہاہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہورکی فضا سانس لینےکیلئےزہرکےمترادف ہے۔