وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دو تہائی اکثریت سے26ویں آئینی ترمیم پر مبارکباد پیش کرتاہوں، آئینی بینچ کی تشکیل سے عام آدمی کو انصاف میں آسانی ہوگی۔ آئینی ترمیم معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے اہم سنگ میل ہے۔
کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے چھبیسویں آئینی ترمیم پر پوری قوم اور سیاسی قائدین کو بھی مبارکباد دی ۔ کہا کہ آئینی بینچ کی تشکیل سےعام آدمی کو انصاف میں آسانی ہوگی۔ یہ ترمیم معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے بھی سنگ میل ہے۔
وزیراعظم نے ایس سی او کانفرنس کی کامیابی کو بھی تاریخی قرار دیا ۔ کہا اس سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا۔ دن رات محنت کرنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاک فوج سمیت تمام اداروں کا شکر گزار ہوں۔
شہبازشریف نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس پاکستان کیلئےکامیاب ثابت ہوئی، ایس سی او کانفرنس سے پاکستان کا امیج دنیا بھرمیں بہترہوا، ایس سی اوکانفرنس میں ایک سےزیادہ چیلنجز تھے، وزیراطلاعات اوران کی ٹیم نےبھی دن رات محنت کی، وزیرداخلہ اوران کی پوری ٹیم کابھی مشکورہوں، فوج،امن اورامان قائم رکھنے والے اداروں نے بھرپور مدد کی، پاک فوج اور رینجرز سمیت تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔