بین الاقوامی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ دو ہزار روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ4201 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 1938 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دو روز قبل سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے کم ہوئی تھی۔