چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج چیمبر ورک پر چلے گئے جہاں وہ چیمبرک ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رواں کو ریٹائر ہونے والے آج سے چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں اور اب وہ فیصلے تحریر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس کے بعد سب سے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 25 اکتوبر جمعہ کے روز ریٹائر ہو جانا ہے اور نئے چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کے لیے تین سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ساتھ بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کے ساتھ بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔