حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد نئے سربراہ کے ناموں پر غور شروع ہوگیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد حلقوں میں یحییٰ سنوار کے نائب اور حماس کے سینیئر عہدیدار خلیل الحیا کو اس عہدے کے لیے ایک مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے غزہ سے باہر موجود حماس کی قیادت میں خلیل الحیا ایک انتہائی سینیئر عہدیدار ہیں۔
قطر میں مقیم خلیل الحیا اِس وقت حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات میں حماس کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں حماس امارت کیلئے ڈاکٹر خالد مشعل کا نام بھی سامنے آرہا ہے ۔