وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاپنجاب دھی رانی پروگرام کےتحت رجسٹریشن شروع کردی گئی۔
مریم نوازکی طرف سےاجتماعی شادی میں نئےجوڑوں کو1 لاکھ روپےسلامی دی جائیگی، ہرجوڑے کے 20مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا
شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آفس کی ٹیمیں تصدیقی عمل مکمل کریں گی۔پروگرام کے تحت نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے ایک لاکھ روپے سلامی بذریعہ بینک آف پنجاب اے ٹی ایم کارڈ، شادی کی تقریب میں کھانا، فرنیچر، کپڑے اور ڈنر سیٹ سمیت روز مرہ استعمال کی اشیاء کا تحفہ دیا جائے گا۔
درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pkپر وصول کی جائیں گی۔متعلقہ ضلع کا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس درخواست گزاروں کی معاونت کرے گا۔