خیبر پختونخوا کی سرکاری گاڑیوں اور محکمہ ایکسائز کی ضبط شدہ گاڑیوں کا احتجاج میں استعمال ہونے کا انکشاف ہواہے ۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اور ضبط شدہ گاڑیوں کو پی ٹی آئی کے سیاسی لیڈرز میں تقسیم کیا گیا،درجنوں گاڑیاں وئیر ہاوس اور محکمہ ایکسائز سے لیکر سی ایم ہاوس میں جمع کی گئی،سی ایم ہاوس سے گاڑیاں احتجاج کے لئے پی ٹی آئی کے سیاسی لیڈرز کو دی گئی، مختلف ماڈل کی 38 گاڑیوں تقسیم کی گئی ، سیکریٹری ایکسائز فیاض علی شاہ کے مطابق ایڈمنسٹریشن نے گاڑیاں سی ایم ہاوس کے حوالے کی۔