دبئی میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، 24 قیراط سونے کے نرخ 0.25 درہم اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 227 درہم پر پہنچ گئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں چوتھے روز بھی اضافہ ہوا، 12 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 0.25 درہم اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 227 درہم پر پہنچ گئی، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 226.75 درہم تھی۔
دبئی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں چار روز کے دوران 3.50 درہم کا اضافہ ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی مزید 0.50 درہم اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 210.25 درہم ہوگئے، گزشتہ روز اس کے نرخ 209.75 درہم تھے۔
دبئی میں 6 اکتوبر سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 6.75 درہم کا اضافہ ہوچکا ہے۔