بھارت نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیشی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلا دیش اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں پہلے ٹی 20 میچ میں مدمقابل تھیں جہاں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 127 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے مہدی حسن میراز 34 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ نجم الحسن شنتو 27 اور توحید ہردوئے 12 رنز بنا سکے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ورون چکروتی نے 3 اور ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی سمیٹ لی۔
بھارت کی جانب سے ہارک پانڈیا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سنجو سیمسون اور سوریا کمار یادیو نے 29 ، 29 رنز کی اننگز کھیلیں۔