پٹرولیم کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو اشیاء ضروریہ میں ریلیف ملنا خواب بن گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہ ہوسکا، پشاور میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخوں میں ڈیڑھ سو روپے کا اضافہ ہو گیا۔ پشاورمیں 20 کلو کی ساڑھے 1600 روپے والا تھیلا 1800 روپے تک پہنچ گیا۔
آٹا ڈیلر کہتے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ضرور ہوئی مگر ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہوسکے ۔اوپر سے پنجاب میں گندم مہنگی ہونے سے آب آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، آٹا ریٹ بڑھنے کے بعد نانبائیوں نے بھی روٹی کے نرخ بڑھانے کے لئے ہر تولنا شروع کردیئے ہیں۔